تعمیراتی کاموں کے نام پر شہریوں کا استحصال‘ٹریفک جام عذاب بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے سست روی کا شکار منصوبوں نے شہرِ قائد کو بدترین ٹریفک جام کے جہنم میں دھکیل دیا ہے۔ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونا روز کا معمول بن گیا ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر جاری تعمیراتی کام نے ٹریفک کی روانی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ تین ہٹی، گرومندر، جیل چورنگی، لسبیلہ اور گولی مار جیسے گنجان آباد علاقوں میں ٹریفک کا ایسا بدترین دباؤ دیکھا جا رہا ہے کہ گاڑیاں رینگنے پر مجبور ہیں۔ سڑکوں کی بندش اور کھدائی کے باعث متبادل راستوں پر بھی بوجھ بڑھ گیا ہے جس سے پورے وسطی شہر کا نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث درجنوں شہریوں کی گاڑیوں کا پیٹرول دورانِ سفر ختم ہو گیا جس کی وجہ سے سڑکوں کے بیچ و بیچ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں جبکہ دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جانے والے افراد ذہنی کوفت اور مالی نقصان کا شکار ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بدترین صورتحال کی بڑی وجہ ٹریفک افسران کی ناقص حکمت عملی ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلیے کوئی ٹھوس پلاننگ نظر نہیں آرہی۔ انتہائی افسوسناک انکشافات کے مطابق ٹریفک سینٹرل کے افسران نے پورے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ افسرانِ بالا کو زمینی حقائق کے بجائے سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے،۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔