کراچی میں ٹریفک حادثہ: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : شہر قائد میں سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کامران اور امان شامل ہیں۔ متوفی امان شادی ہال میں ویٹر کا کام کرتا تھا جبکہ کامران شادی ہال میں کام کرنے والے ویٹرز کا سپر وائزر تھا۔
پولیس کے مطابق ڈمپر کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔