کراچی: سہراب گوٹھ میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
علامتی تصویر۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
مقامی پولیس کے مطابق ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کامران اور امان شامل ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق متوفی امان شادی ہال میں ویٹر کا کام کرتا تھا جبکہ کامران شادی ہال میں کام کرنے والے ویٹرز کا سپر وائزر تھا۔
پولیس کے مطابق ڈمپر کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔