لاہور:

لاہور میں دو مختلف مقامات پرپولیو ٹیموں پر تشدد کے واقعات پیش آئے جس میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں تین خواتین سمیت 8 افراد نے پولیو ٹیم انچارج یوسی 44 ندیم اشرف اور اس کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مہر فیاض کالونی میں سمیرا بی بی نامی خاتون کے گھر بچی کو پولیو کے قطرے پلانے کا کہا جس پر مذکورہ خاتون نے پولیو ٹیم کو وہاں سے جانے کا کہا اور بعد ازاں 5 نامعلوم افراد کو بلوا کر پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے پولیس کے موقع پر پہنچنے پر پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔

شاہدرہ کے علاقے میں خاتون پولیو انچارج اور ٹیم کو زد و کوب کیا گیا، پولیو انچار ج عارفہ طاہر اپنی ٹیم کے ہمراہ چمن کالونی میں نعیم کے گھر بچوں کو پولیو قطرے پلانے گئی تھیں،  نعیم کی بیوی ماریہ اور اس کے بچوں نے پولیو ٹیم کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کرتے ہوئے زد و کوب کیا، تھانہ شاہدرہ میں انچارج پولیو عارفہ طاہر کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیو ٹیم ٹیم کو

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران