لیاقت آباد کو سرسبز و شاداب بنانے کاعزم کرتے ہیں‘فرازحسیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے لیاقت آباد کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے تحت یونین کمیٹی نمبر 2 لیاقت آباد نرسری کا تفصیلی دورہ کیا۔ نرسری میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا اورعنقریب منعقد ہونے والے فلاور شو کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کو سرسبز ماحول فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ فلاور شو جیسے اقدامات نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ نئی نسل میں درخت لگانے اور ماحول سے محبت کا شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فلاور شو کے انتظامات اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہری اس خوبصورت تقریب سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے زیر اہتمام ایک شاندار فلاور شو کا انعقاد پردہ پارک یونین کمیٹی نمبر 4 میں کیا جا رہا ہے جو 13، 14 اور 15 فروری کو منعقد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ فلاور شو میں 25 سے 30 ہزار کے قریب مختلف اقسام کے خوبصورت اور دیدہ زیب پودے نمائش کیلیے رکھے جائیں گے جو شہریوں کیلیے ناصرف تفریح بلکہ ماحولیاتی آگاہی کا بھی ذریعہ بنیں گے۔ ڈائریکٹر پارکس نے مزید بتایا کہ فلاور شو کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر پرویز محمود شہید گرین بیلٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جہاں تقریباً 4 سے 5 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔تاکہ علاقے کے حسن میں اضافہ ہو اور شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کو سرسبز بنانے کے لیے مزید منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے اور عوامی مقامات پر شجرکاری کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین لیاقت ا باد ٹاو ن کو سرسبز فلاور شو
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔