ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے نیدرلینڈز کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔
نیدرلینڈز کے کپتان کا کہنا ہے صبح پچ پر اوس کی وجہ سے تھوڑی سیم مل سکتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
نیدرلینڈز کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
دوسری جانب نیمیبیا کی ٹیم ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔
نمیبیا کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن کوشش کریں گے کہ اچھا مجموعہ ترتیب دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :