ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
دہلی (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے 10 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔
نیدرلینڈز کے کپتان کا کہنا ہے صبح پچ پر اوس کی وجہ سے تھوڑی سیم مل سکتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جبکہ نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے لیکن کوشش کریں گے کہ اچھا مجموعہ ترتیب دیں۔
یاد رہے کہ نیدرلینڈز کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، دوسری جانب نمیبیا کی ٹیم ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :