data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق معاملے پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کر دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ جیل جا کر عمران خان کی لیونگ کنڈیشن اور دستیاب سہولیات سے متعلق تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

یہ ہدایت عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کی گئی۔

سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی تھی، تاہم عدالت نے اس بات پر زور دیا تھا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر کیس کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق کوئی حتمی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کو بات کرنے سے روک دیا، جس کے بعد اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کی روشنی میں تحریری جواب چیمبر میں جمع کرا دیا گیا تھا، جب بانی پی ٹی آئی اٹک جیل میں قید تھے۔ ان کے مطابق 28 اگست 2023 کو میڈیکل رپورٹس سمیت مکمل جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا تھا، جس میں 5 اگست سے 18 اگست تک کی طبی رپورٹس شامل تھیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 24 اگست 2023 کے بعد ایسا کوئی عدالتی حکم ریکارڈ پر موجود نہیں جس پر سپریم کورٹ نے اطمینان کا اظہار کیا ہو۔ اسی تناظر میں عدالت نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا اور واضح کیا کہ عدالت کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو ہدایت کی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔ چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا کہ فرینڈ آف دی کورٹ ہونے کے ناطے سلمان صفدر کو جیل کے باہر انتظار نہ کرایا جائے اور انہیں مکمل احترام کے ساتھ رسائی دی جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو چیف جسٹس کا ذاتی اسٹاف آفیسر دستیاب ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سلمان صفدر کو ہدایت کی کہ وہ کل تک اپنی رپورٹ جمع کرائیں، جبکہ کیس کی سماعت پرسوں تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے اختتام پر لطیف کھوسہ نے ملاقات کی اجازت کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل جانے کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان صفدر کو چیف جسٹس عدالت نے جیل میں

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت