العلاء کانفرنس 2026 میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: لعلاء کانفرنس 2026 میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
مشیر وزیرِخزانہ خرم شہزاد کے مطابق العلاء کانفرنس 2026 میں ابھرتی معیشتوں کے عالمی مکالمے میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی،ابھرتی معیشتوں کے مستقبل اور پالیسی تعاون پر وزرائے خزانہ و عالمی اقتصادی رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے، کانفرنس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سمیت قطر، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔
نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار
مشیرِ وزیرِخزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اور سعودی وزیرِ معیشت کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر اہم ملاقات ہوئی جس میں سعودی وزیر نے پاکستان کے اے آئی اور ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں اعلیٰ معیار کا ٹیک ٹیلنٹ تیار ہو رہا ہے۔ فیصل بن فاضل الابراہیم نے کہا کہ سعودی عرب اپنی تکنیکی ترقی کے عمل میں پاکستانی ٹیک ماہرین سے بھرپور استفادہ کا خواہاں ہے۔
بسنت پر 20 ارب کا کاروبار ہوا؛ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن
العلاء کانفرنس میں اعلیٰ سطحی روابط اور سرمایہ کاری مکالمہ عالمی مالیاتی قیادت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط روابط کا مظہر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات