سونا بدستور عالمی سطح پر معاشی تحفظ کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے مرکزی بینک اسے کرنسی میں اتار چڑھاؤ کے خلاف تحفظ اور زرِ مبادلہ کے ذخائر کے ایک اہم جزو کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ٹریڈنگ اکنامکس کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا سونے کے ذخائر میں بدستور سرِفہرست ہے، جس کے پاس تقریباً 8 ہزار 133 ٹن سونا موجود ہے۔

یورپ اور ایشیاء کی بڑی معیشتیں اس فہرست میں اس کے بعد آتی ہیں، جرمنی کے پاس تقریباً 3 ہزار 362 ٹن، اٹلی کے پاس 3 ہزار 350 ٹن اور فرانس کے پاس 2 ہزار 452 ٹن سونا ہے۔

روس اور چین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، یہ بھی نمایاں ذخائر رکھتے ہیں، روس کے پاس 2 ہزار 327 ٹن اور چین کے پاس 2 ہزار 306 ٹن سونا موجود ہے۔

ان کے علاوہ دیگر بڑے سونا رکھنے والے ممالک میں سوئٹزر لینڈ 1 ہزار 40 ٹن، بھارت 880 ٹن اور جاپان 846 ٹن کے ساتھ شامل ہیں۔

ابھرتی ہوئی معیشتیں جیسے ترکیہ اور نیدر لینڈز اس فہرست میں دسویں اور گیارہوں نمبر پر آتی ہیں، جن کے پاس بالترتیب تقریباً 614 اور 612 ٹن سونا موجود ہے۔

دوسری جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جن کے پاس سونے کے ذخائر نہایت محدود ہیں، افریقا، ایشیاء اور یورپ کے کئی ممالک میں سونے کے ذخائر ایک ٹن سے بھی کم ہیں۔

323 ٹن سونے کے ساتھ اس فہرست میں سعودی عرب کا 18 واں نمبر ہے جبکہ متحدہ عرب امارات 74.

26 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ 44 ویں نمبر پر ہے۔

آرمینیا کے پاس سرکاری طور پر صفر ٹن سونا درج ہے، کینیا کے پاس 0.02 ٹن، فجی کے پاس 0.03 ٹن اور یوراگوئے کے پاس 0.1 ٹن سونا موجود ہے، جو مالی تحفظ کے طور پر سونے پر انحصار کی محدود صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا مقام نسبتاً درمیانہ ہے، تاہم اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تقریباً 64.77 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پاکستان عالمی سطح پر 48 ویں نمبر پر آتا ہے، اس کا شمار مڈل ٹیئر میں ہوتا ہے۔

اگرچہ پاکستان کے یہ ذخائر بڑی معیشتوں کے مقابلے میں خاصے کم ہیں، تاہم کئی چھوٹے یا ابھرتے ہوئے ممالک سے زیادہ ہیں، جو معاشی استحکام کے لیے ایک معتدل سہارا فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے دوران سونے کے ذخائر کسی بھی ملک کی مالی طاقت کا ایک اہم اشاریہ ہوتے ہیں۔

پاکستان کے ذخائر عالمی سطح کے بڑے ممالک کے مقابلے میں محدود ہونے کے باوجود ملکی مالیاتی پالیسی اور زرِ مبادلہ کی حکمتِ عملی میں ایک بامعنی کردار ادا کرتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹن سونا موجود ہے سونے کے ذخائر فہرست میں کے ساتھ ٹن اور کے پاس

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ