پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر ن لیگ حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا۔حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ن لیگ قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے پارٹی کا سب سے زیادہ ساتھ دیا، پارٹی ورکرز نے مشکل ترین حالات میں مشکلات اور صعوبتیں برداشت کی لیکن پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے ایک بل پاس ہونا چاہیے جس کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں کروائے جائے تاکہ اختیارات نیچے تک منتقل ہوں گے اور لوگوں کو بہتر انداز میں ریلیف ملے گا۔نائب صدر نے کہا ن لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کرے، پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا تو ن لیگ کی مثبت پالیسیوں نے ملک کو بچایا میرے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور میں نے جیل میں مشکل ترین دور گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سب سے زیادہ محنت ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں کرنی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔