بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے راضی کرنے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دہلی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد جو فیصلہ سامنے آیا ہے، وہ کرکٹ کے مفاد میں ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

ان کے مطابق آئی سی سی کے نمائندے نے چیئرمین کی نگرانی میں لاہور کا دورہ کیا، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد کسی بھی تنازع کو حل کرتے ہوئے کرکٹ کو ترجیح دینا تھا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام فریقین ایک قابلِ قبول اور دوستانہ حل پر متفق ہو گئے۔

راجیو شکلا نے اس اقدام کو آئی سی سی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے نے نہ صرف تمام خدشات دور کیے بلکہ پاکستان کو بھی دوبارہ میز پر لا کر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول میچ اپنے مقررہ وقت پر ہوگا اور پاکستان اس مقابلے میں شرکت کرے گا جو شائقین کے لیے خوشخبری ہے۔

#WATCH | Delhi | On Pakistan to play against India at T20 cricket World Cup, BCCI Vice-President Rajeev Shukla says, "I am delighted to see the outcome of the deliberations initiated by ICC representative, supervised by the ICC Chairman and the representatives who had gone to… pic.

twitter.com/3x9xSDyGMB

— ANI (@ANI) February 10, 2026

بی سی سی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات بھی ان مذاکرات کے بعد کافی حد تک دور ہو گئے ہیں اور انہوں نے بھی آئی سی سی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ہے اور اس سے ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ان کے مطابق یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک فتح کی صورتحال ہے، جس میں کرکٹ سب سے بڑی فاتح بن کر سامنے آئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کے نائب صدر راجیو شکلا کرکٹ بورڈ کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش