Express News:
2026-07-24@00:57:45 GMT

گولیمار میں گھر میں تشدد سے خاتون جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

کراچی میں گولیمار کے علاقے میں ایک گھر میں تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کے علاقے گولیمار نمبر ایک حیدری مسجد والی گلی میں واقع مکان نمبر ای 405  سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتولہ خاتون کی شناخت 25 سالہ کنزا زوجہ راشد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او رضویہ بشارت کے مطابق مقتولہ خاتون نے شوہر راشد علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی اہلیہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنا گیا ہے اور وہ اپنی اہلیہ کو نیم بہیوشی کی حالت میں سول اسپتال لیکر پہنچا جہاں اس کی بیوی دوران علاج دم توڑ گئی۔

اطلاع ملنے پر بعد پولیس نے خاتون کے شوہر کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ خاتون کے سر پر زخم اور تشدد کے نشان پائے گیے ہیں، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے خاتون کی ہلاکت کی اطلاع پولیس کو ملی۔

پولیس اسپتال پہنچی تو خاتون کی تشدد زدہ لاش موجود تھی۔ خاتون کے شوہر راشد علی نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر تھا۔ گھر پہنچا تو اس کی بیوی شدید زخمی حالت میں تھی۔ 

شوہر راشد علی کے مطابق اس کی بیوی کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شدید زخمی حالت میں وہ بیوی کو لے کر ہسپتال پہنچا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے شوہر سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے خاتون کے مطابق خاتون کی

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا