Islam Times:
2026-06-02@20:42:48 GMT

ادارۂ سلونی کے تحت فلسفۂ غیبت اور عقیدۂ رجعت کے عنوان پر نشستِ مکالمہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: نشست مکالمہ سے حجتہ السلام و المسلمین مولانا سید کاظم عباس نقوی اور ذاکر اہل بیتؑ علامہ ناصر حسین ہاشمی نے خطاب کیا اور شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ نشست مکالمہ کی نظامت سید علی موسیٰ عابدی نے کی جبکہ اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض مرتضیٰ حسین نے انجام دیئے۔ تقریب کے آخر میں آئی آر سی ٹرسٹ کے چیئرمین سید ناصر عباس نے سانحہ ترلائی کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے مذمتی قرارداد بھی پیش کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

ادارۂ سلونی و اسلامک کلچر اینڈ ریسرچ ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے فلسفۂ غیبت اور عقیدۂ رجعت کے عنوان کے تحت نشستِ مکالمہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے کیا گیا جس کی سعادت جناب قاری محمد ثانی نے حاصل کی بعد از تلاوت امام زمانہ (عج) کی شان اقدس میں منقبت پیش کی گئی۔ نشست مکالمہ سے حجتہ السلام و المسلمین مولانا سید کاظم عباس نقوی اور ذاکر اہل بیتؑ علامہ ناصر حسین ہاشمی نے خطاب کیا اور شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ نشست مکالمہ کی نظامت سید علی موسیٰ عابدی نے کی جبکہ اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض مرتضیٰ حسین نے انجام دیئے۔

تقریب کے آخر میں آئی آر سی ٹرسٹ کے چیئرمین سید ناصر عباس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سانحہ ترلائی کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے مذمتی قرارداد بھی پیش کی۔ تقریب میں جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر و مجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثار احمد قلندری اور جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے علامہ مرزا طاہر علی حبیب سمیت دیگر قومی شخصیات بھی شریک تھیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نشست مکالمہ کی نظامت

پڑھیں:

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی  گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل