Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:24:50 GMT

وفاقی دارالحکومت میں ای اسٹامپنگ سسٹم نافذ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

وفاقی دارالحکومت میں ای اسٹامپنگ سسٹم نافذ

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ای اسٹامپنگ سسٹم نافذ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 جنوری 2026 سے اسٹامپ فروشوں یا عام عوام کو عدالتی و غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز جاری نہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور ضلع اسلام آباد میں ای اسٹامپنگ سسٹم کے نفاذ کے پیشِ نظر نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ Islamabad میں کام کرنے والے تمام اسٹامپ فروشوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود مینول عدالتی و غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز کا موجودہ اسٹاک 12 فروری 2026 (جمعرات) تک مکمل طور پر ختم کر لیں۔13 فروری جمعہ کو تمام اسٹامپ فروش اپنی اسٹامپ وینڈر رجسٹرز بمعہ ربڑ اسٹامپس، بلا کسی کوتاہی کے، دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو / ضلع کلکٹر، اسلام آباد میں جمع کرائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ مدت کے بعد، Islamabad کیپیٹل ٹیریٹری کے اندر کوئی بھی محکمہ، دفتر، عدالت یا اتھارٹی کسی بھی صورت میں مینول عدالتی یا غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز قبول نہیں کرے گی۔مذکورہ بالا ہدایات کی خلاف ورزی یا عدم تعمیل کی صورت میں خلاف ورزی کا مرتکب فرد متعلقہ قوانین و قواعد کے تحت سخت قانونی کارروائی کا ذمہ دار ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ