Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:27:00 GMT

یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع

کراچی:  کراچی کی مقامی عدالت نے اسلام کی بے حرمتی کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔کراچی کی سیشن عدالت وسطی میں اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے رجب بٹ کیخلاف کیس میں ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔عبوری ضمانت پر رہا ملزم یوٹیوبر رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے.

مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمارا موقف تھا کہ عدالت کا ٹائم ساڑھے 8 کا ہے. لیکن ملزم ساڑھے 9 بجے پیش ہوئے.ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری شواہد دینے کے حوالے سے پوری تیاری تھی .لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے. جونیئر وکیل نے کہا کہ ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے کوئی باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے جبکہ عدالت نے ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی اور ملزم کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ ملزم رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی. ملزم کیخلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت یوٹیوبر رجب بٹ رجب بٹ کی ملزم کے کے وکیل

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا