مفاہمتی یاداشت پر این ای ڈی سے رجسٹرار ڈاکٹر سید غضنفر حسین اور ہواوے کی جانب سے ڈائریکٹر مناف احمد نے دستخط ثبت کیے جبکہ ڈین الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجیئنرنگ ڈاکٹر سعد احمد قاضی نے این ای ڈی سے متعلق پریزینٹیشن دی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ ٹیلی کام انجیئنرنگ میں لیب کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ ٹیلی کام انجیئنرنگ میں لیب قائم کی جائے گی، جس کا مقصد طالب علموں کو 4G اور 5G موبائل ٹیکنالوجیز کی انسٹالیشن، آپریشن اور مینٹینس کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ لیب انڈسٹری کے معیارات کے مطابق ہوگی جو ہمارے طالب علموں کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ ٹیلی کام انجیئرنگ ڈاکٹر عمران اسلم کا کہنا تھا کہ ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان ناصرف لیب قائم کرے گا بلکہ ان کے ٹرینرز تربیتی نشتوں کا اہتمام بھی کریں گے۔

اس موقع پر کمپنی ڈائریکٹر فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز سے زائد کے ایکوئپمنٹ فراہم کر رہا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا بھر کا مقابلہ کرنے میں ہمارے طالب علموں کو سہولتیں فراہم ہوں سکیں۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق اس لیب کا نام ہواوے انٹیگریٹڈ سینٹر رکھا گیا ہے۔ مفاہمتی یاداشت پر این ای ڈی سے رجسٹرار ڈاکٹر سید غضنفر حسین اور ہواوے کی جانب سے ڈائریکٹر مناف احمد نے دستخط ثبت کیے جبکہ ڈین الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجیئنرنگ ڈاکٹر سعد احمد قاضی نے این ای ڈی سے متعلق پریزینٹیشن دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مفاہمتی یاداشت پر شعبہ ٹیلی کام

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار