اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہوگئے جہاں دو بڑوں کی بڑی بیٹھک ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر ہو گی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کل صبح 11 بجے (امریکی وقت) وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد نہ کوئی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی اور نہ ہی علیحدہ علیحدہ میڈیا کے سامنے بیانات کا سلسلہ ہوگا۔

البتہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ ٹرمپ کو ایران مذاکرات پر اپنا اصولی مؤقف پیش کریں گے۔

جو ان کے بقول نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے لیے امن اور سلامتی کے لیے اہم ہے اور خطے میں استحکام کا باعث ہوگا۔

اسرائیل ہمیشہ سے مطالبہ کرتا آیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں پراکسی وار کی کو بھی شامل کیا جائے۔

جس کے جواب میں ایران نے یہی موقف دہرایا ہے کہ بیلسٹک میزائل سمیت دفاعی معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ مذاکرات صرف جوہری پروگرام تک محدود ہوں گے۔

یاد رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے نازک لمحے میں ہو رہی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ایک سال میں امریکی دوروں کی مختصر تاریخ

یہ ملاقات اس سے پہلے ٹرمپ کے 20 جنوری 2025 سے شروع ہونے والے دوسرے دورِ صدارت کے دوران ساتویں مرتبہ ہوگی۔

صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی اسرائیلی وزیراعظم نے اگلے ماہ فروری 2025 میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کے ساتھ غزہ جنگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ملاقات کی تھی۔

پھر اپریل 2025 میں بھی دونوں رہنماؤں کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تھی جس میں غزہ جنگ، سلامتی اور دیگر موضوعات پر بات ہوئی تھی۔

بعد ازاں 7 جولائی 2025 میں بھی اسرائیلی وزیراعظم ایک بار پھر امریکا پہنچے تھے اور وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے غزہ جنگ بندی پر مفصل گفتگو کی۔

دو روز ہی بعد یعنی 9 جولائی کو غیر اعلانیہ اور اضافی ملاقات ہوئی تھی جس میں کچھ نئے اقدامات کی منظوری دی گئی تھی۔

اس ملاقات کے بعد ستمبر میں بھی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور دونوں نے غزہ امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

صرف دو ماہ بعد ہی دسمبر میں اسرائیلی وزیراعظم نے فلوریڈا میں صدر ٹرمپ سے ایک اور ملاقات کی جس میں انہوں نے غزہ جنگ کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل