خوبصورتی بڑھانے کے لیے انجکشن لگوانے والے اونٹ مقابلہ حسن سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسقط: خطہ عرب اور خلیجی ممالک میں اونٹ کو شان وشوکت کا نشان بھی سمجھا جاتا ہے اور وہاں باقاعدہ اونٹوں کے مقابلہ حسن بھی منعقد ہوتے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق عمان میں ہونے والے اونٹوں کے مقابلہ حسن میں شریک درجنوں اونٹوں کو صرف اس بنیاد پر مقابلے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا کہ ان کے مالکان نے اونٹوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انہیں بوٹوکس انجکشن لگوا رکھے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں بوٹوکس اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے مصنوعی پروسیجرز کرانے والے 20 اونٹوں کو مقابلے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔
واضح رہے اونٹوں کو پرکشش اور خوب صورت بنانے کے لیے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقابلہ حسن کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔