پاک افغان سرحد کی بندش سے 200 ملین ڈالر کی ادویات کی برآمدات متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر قیصر وحید کے مطابق اکتوبر 2025 سے طورخم اور چمن سرحد کی بندش سے افغانستان میں داخلے کے منتظر ٹرکوں میں رکھی ادویات کی ترسیل متاثر ہوئی ہے اور مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پی پی ایم اے کے مطابق افغانستان پاکستان کی ادویات کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹس میں شامل ہے، جس کی مالیت 150 سے 200 ملین ڈالر ہے، جو دنیا بھر میں پاکستان کی کل ادویات کی برآمدات کا تقریباً 35 فیصد بنتی ہے۔
پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر قیصر وحید کے مطابق طورخم اور چمن کی سرحدیں اکتوبر 2025 سے بند ہیں۔ سرحد پر ادویات سے بھرے ٹرک افغانستان کی مارکیٹ تک نہ پہنچ سکے، جس کے نتیجے میں مالی نقصانات ہوئے اور ملکی فارما کمپنیوں کے کیش فلو متاثر ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ادویات کی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔