اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،افغانستان سے سرحدی راستے کی بندش کے بعد 11 سو سے زائد پاکستانی وطن واپس آئے ہیں،افغانستان کے ساتھ فضائی راستے سے آمد ورفت جاری ہے۔

قومی اسمبلی میں پاک افغان سرحد کی بندش سے طالب علموں کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت 947 پاکستانی طالب علم افغانستان میں موجود ہیں اور ہمارا سفارتخانہ ان سے رابطے میں ہے۔

انجم عقیل کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں زیر تعلیم طالب علموں کی کل تعداد 2050 ہے،ان میں سے اکثریت کابل اور جلال آباد میں میڈیکل کے شعبہ میں زیر تعلیم ہیں،سرحدوں کی بندش سے قبل یہ براستہ روڈ آتے جاتے تھے۔اکتوبر 2025 میں دراندازی اور پاکستانی چوکیوں پر حملے کے بعد سرحد بند کی گئی ہے۔اس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کی،مذاکرات بھی ہوئے تاہم طالبان حکومت یہ یقین دہانی کرانے پر تیار نہیں تھی کہ اپنی سرحد سے دراندازی روکیں۔انہوں نے بتایا کہ 11 سو پاکستانی طالبعلم فضائی راستے سے واپس آگئے ہیں باقی اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان فضائی راستے سے آمد ورفت جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی