سعودی عرب میں پاکستانی مٹھائیوں کی دھوم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی اور بیکری برانڈ سوغات سویٹس اینڈ بیکرز نے سعودی عرب میں اپنے ذائقوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ابھرتی معیشتوں کی العلا کانفرنس 2026 کا آغاز، عالمی اقتصادی چیلنجز پر غور
ریاض میں سوغات کی برانچ کے افتتاح کے ساتھ پاکستانی مٹھائیاں اب سعودی اور دیگر غیر ملکی صارفین کی بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
سوغات سویٹس اینڈ بیکرز ایک معروف پاکستانی برانڈ ہے جو خالص دیسی مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔
پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب سوغات نے اپنے کاروبار کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دیتے ہوئے سعودی عرب کا رخ کیا ہے۔
دارالحکومت ریاض میں سوغات سویٹس اینڈ بیکرز نے برانچ کا افتتاح سعودی عرب میں تعینات پاکستانی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کیا۔
اس موقعے پر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کہا کہ سعودی عرب میں اکثر لوگ پاکستانی مٹھائیوں کے ذائقے کو سراہتے ہیں اور اب ان مٹھائیوں کا یہاں دستیاب ہونا خوشی کی بات ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد
ڈاکٹر شگفتہ زرین کا کہنا تھا کہ یہ بات قابلِ فخر ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے برانڈز بیرونِ ملک بھی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق نہ صرف سعودی شہری بلکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پاکستانی دیسی مٹھائیوں کو پسند کرتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ریاض میں قائم سوغات کی اس نئی برانچ میں روایتی پاکستانی مٹھائیاں، مختلف اقسام کے حلوے، کیک اور دیگر سویٹ آئٹمز دستیاب ہیں۔ خاص طور پر دیسی گھی میں تیار کیے گئے حلوے صارفین میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں، جو لوگوں کو خالص پاکستانی ذائقے کی یاد دلاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سیاح کا 20 سالہ مشن عالمی سطح پر تسلیم
انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی سوغات سویٹس اینڈ بیکرز کی مزید برانچز کھولنے کا منصوبہ ہے، تاکہ پاکستانی ذائقے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائے جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاض میں پاکستانی مٹھائیاں سعودی عرب سوغات سویٹس اینڈ بیکرز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض میں پاکستانی مٹھائیاں ریاض میں
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔