مرحوم کی نماز جنازہ قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے مرکزی جامع مسجد سکرود میں بھی مرحوم کی نماز جنازہ سید باقر الحسینی کی امامت میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جید عالم دین اور محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ شیخ غلام حسین مقدس کو مہدی آباد کھرمنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے مرکزی جامع مسجد سکرود میں بھی مرحوم کی نماز جنازہ سید باقر الحسینی کی امامت میں ادا کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ معروف دینی و سماجی شخصیت اور محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ شیخ غلام حسین مقدس طویل علالت کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔ مرحوم نے محمد ٹرسٹ پاکستان کے ذریعے ملک بھر میں دینی و فلاحی خدمات انجام دیں، محمدیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام درجنوں دینی مدارس، سکولز، دینیات سینٹرز، مساجد اور امام بارگاہیں قائم کی گئیں۔ ساتھ ہی ٹرسٹ کے ذریعے ہزاروں یتیموں، ناداروں اور بیواؤں کی مدد کی گئی اور یہ سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرحوم کی نماز جنازہ ٹرسٹ پاکستان کے محمدیہ ٹرسٹ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو