بھارت کی ریاست کرناٹک میں نوبیاہتا دلہن انجانا بائی شیکھر پاٹل نے اپنی عزت و آبرو کا سودا کرنے کے بجائے موت کو ترجیح دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیڈر میں پیش آیا جہاں 22 سالہ لڑکی کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔

لاش کی شناخت انجانابائی شیکھر پاٹل کے نام سے ہوئی۔ جن کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور ان کا 11 ماہ کا بچہ بھی ہے۔

متوفیہ کے والد وجے کمار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو شادی کے بعد سے ہی غیر مردوں سے غیر اخلاقی تعلقات حتیٰ کہ جسم فروشی کے لیے مجبور کیا جاتا تھا۔

والد وجے کمار نے مزید بتایا کہ میری بیٹی نے انکار کیا تو اس کے شوہر اور سسرالی اس پر ذہنی و جسمانی تشدد کرتے رہے اور بری طرح مارتے پیٹتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے بھی میری بیٹی سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا اور ہم نے کئی بار بیٹی کو واپس لانے کی کوشش بھی کی تھی۔

والد کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا اور انجانابائی کے شوہر شیکھر پاٹل سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن