راکھی ساونت کی جیا بچن پر تنقید، امیتابھ کو ریکھا سے شادی کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے جیا بچن پر تنقید کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دیا ہے۔
اپنے متنازع بیانات کےلیے مشہور اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا سے متعلق ان کے تبصروں کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیران بھی کیا اور بحث میں بھی ڈال دیا۔
ویڈیو کلپ میں راکھی ساونت نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کو مشورہ دیں گی کہ وہ اداکارہ ریکھا سے دوسری شادی کرلیں، کیونکہ آج کل دو شادیوں کا رجحان چل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ امیتابھ بچن نے جیا بچن کا انتخاب کیوں کیا اور ریکھا کو کیوں نہیں چنا؟
راکھی نے جیا بچن کے لباس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی دولت مند ہونے کے باوجود وہ اچھے کپڑے نہیں پہنتیں، یہاں تک کہ انہوں نے شلوار قمیض کے حوالے سے بھی طنزیہ جملہ کہہ دیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے جیا بچن کو اپنی سالگرہ پر بلانے اور تحفے میں اچھا لباس دینے کی پیشکش بھی کی۔
اداکارہ نے بات کو یہیں نہیں روکا بلکہ جیا بچن کو بالوں میں رنگ لگوانے اور چہرے پر بوٹاکس کروانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ راکھی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کبھی امیتابھ بچن کے لیے جیا اور ریکھا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ ریکھا کو چنیں گی۔
راکھی ساونت کے یہ بیانات سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کچھ لوگ اسے محض تفریح قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی افراد اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل راکھی ساونت امیتابھ بچن نے جیا بچن ریکھا سے بچن کو
پڑھیں:
ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں استعمال ہونے والی اسپن فرینڈلی وکٹوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کی حکمت عملی جامع تحقیق اور مختلف حالات کے جائزے پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ٹیم کی تشکیل پر مسلسل کام جاری، ورلڈ کپ کو ہدف بنایا لیا، مائیک ہیسن
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں کم اسکور والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے تاہم بعض کرکٹ مبصرین نے سوال اٹھایا تھا کہ آیا سست اور اسپن بولنگ کے لیے سازگار وکٹیں ٹیم کو 2027 کے ورلڈ کپ کے لیے مؤثر تیاری فراہم کر سکیں گی یا نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ تصور درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام وکٹیں تیز اور باؤنس والی ہوتی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں یہ باتیں سن رہا ہوں کہ پاکستان میں موجودہ وکٹیں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے موزوں نہیں ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔
I've been hearing a bit of chatter about the pitches here in Pakistan not being the ideal preparation for the World Cup in South Africa. It’s actually a topic I talked about on the latest #PCB podcast.
Firstly the World Cup is jointly hosted in South Africa, Zimbabwe and…
— Mike Hesson (@CoachHesson) June 1, 2026
ہیسن نے یاد دلایا کہ سنہ 2027 کا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں بلکہ زمبابوے اور نمیبیا میں بھی کھیلا جائے گا جہاں متعدد میدانوں پر اسپنرز کو نمایاں مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیے: ورلڈ کپ سے قبل پاور پلے اور مڈل اوورز میں بہتری ضروری ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور نمیبیا میں ایسے کئی وینیوز موجود ہیں جہاں اسپن ایک اہم عنصر ہوتا ہے اور پاکستان کو وہاں بھی میچز کھیلنے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سال 2024 میں جنوبی افریقا کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارل میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بھی اسپن بولنگ نے اہم کردار ادا کیا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جنوبی افریقہ کی تمام وکٹوں کو یکساں طور پر تیز اور باؤنس والی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر کہ جنوبی افریقا کی ہر وکٹ رفتار اور باؤنس کے لیے مشہور ہے حقیقت پر مبنی نہیں۔
مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے شائقین کو یقین دلایا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ورلڈ کپ کے حوالے سے تفصیلی تحقیق کی ہے اور آئندہ 18 ماہ کے دوران مختلف حالات اور وکٹوں پر کھیلنے کی بھرپور تیاری کی جائے گی تاکہ پاکستان عالمی ایونٹ کے لیے ہر ممکن طور پر تیار ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کی اسپن فرینڈلی وکٹس پاکستان کی سلو وکٹس پاکستانی پچز پاکستانی وکٹس مائیک ہیسن ورلڈ کرکٹ کپ 2027