راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی پر تحفظات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ ہماری پارٹی میں خان کے بعد ہر کوئی کہتا ہے کہ ان کے بعد میں لیڈر ہوں۔

فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، کبھی ناراضی ہو گی کبھی جھگڑے ہوں گے اور کبھی شکوے ہوں گے، یہ سب چلتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی صاحب کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے، میں نے جمعرات اور جمعے کو شکوہ کیا کہ میں نے بات کرنی ہے، آج کل جو چل رہا ہے، میں نے کہا میں مطمئن نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریروں میں وجوہات نہیں بتائی گئیں، آپ نے ان مسائل کا حل نہیں بتایا، جب ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلافات ہوتے ہیں۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ سیاست ہم آخرت کے لیے نہیں بلکہ اسی دنیا کے لیے کرتے ہیں، دوسری پارٹیز میں آمریت ہے وہاں اختلاف کم ہوتا ہے، وہاں سب کو پتا ہوتا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جس نے بسنت منائی اس سے پتا کرلیں ہم تو سارا دن احتجاج میں تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنید اکبر کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی