پی ایس ایل: وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
وسیم اکرم کو پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر مقرر کردیا گیا۔ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں الفا اوزی اسپورٹس کی تقریب میں سابق کپتان محمد وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر نامزد کر دیا گیا۔
وسیم اکرم نے تقریب میں آن لائن شرکت کی اور بطور صدر ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹیلینز کو ایک مضبوط اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے دوران سیالکوٹ اسٹیلینز کا آفیشل لوگو بھی پہلی مرتبہ منظرِ عام پر لایا گیا.
اس موقع پر سیالکوٹ اسٹیلینز کے ہیڈ کوچ ٹیم پین ، ٹیم کے کو-اونرز حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیالکوٹ اسٹیلینز پاکستان سپر لیگ میں جدید فیچرز متعارف کروانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
مزید برآں، الفا اوزی اسپورٹس کی چیئرپرسن صبیحہ سلطان نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعلان کیا کہ ادارہ مستقبل میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گا تاکہ پاکستان میں خواتین کے کھیل کو مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
تقریب میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی شرکت نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
انہوں نے سیالکوٹ اسٹیلینز کے اس اقدام کو لیگ اور پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :