راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ انجیکشن لگائے جانے کے باوجود عمران خان کی متاثرہ آنکھ میں 10 فیصد بھی بہتری نہیں آئی، جس کے باعث ان کی فیملی شدید اضطراب کا شکار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ آج بشریٰ بی بی سے ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات ہوئی جبکہ اس سے قبل بشریٰ بی بی کی عمران خان سے بھی ملاقات کرائی گئی تھی، بشریٰ بی بی نے ایک بار پھر عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ طبی علاج کے باوجود آنکھ کی حالت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آئی۔

مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے مطابق انجیکشن لگائے جانے کے باوجود متاثرہ آنکھ میں 10 فیصد تک بھی بہتری نہ آنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،اس صورتحال کے پیش نظر یہ انتہائی ضروری ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر اپنے ذاتی اور معتمد ڈاکٹروں تک رسائی دی جائے تاکہ ان کا تفصیلی اور آزادانہ طبی معائنہ ہو سکے۔

انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو عدالتوں، انسانی حقوق کی قومی و بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی میڈیا کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھائیں، عمران خان کو فوری اور مناسب طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے اور کسی بھی قسم کی تاخیر ان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب جیل ذرائع نے ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج بشریٰ بی بی اور ان کی فیملی کی ملاقات کرائی گئی، جس میں بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابی شامل تھیں، یہ ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی جبکہ اس سے قبل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات مکمل ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔

جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی آج کرائی گئی، جو تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مریم ریاض وٹو کے باوجود کی ملاقات بی بی کی

پڑھیں:

بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان