نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا۔
ملاقات میں ثقافتی پہلووں پر بھی گفتگو ہوئی، جس کے دوران برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کا لاہور میں بسنت کے تہوار پر بھی اظہار مسرت کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق صدر زرداری کا ازبک صدر کی دعوت کا خیرمقدم، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور این آئی سی پاکستان میں ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کی کامیاب مثال بن گیا، ڈنمارک کی سفیر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت سولر صارفین کیلئے بُری خبر: نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس میں کمی کردی گئی، نیا نیٹ بلنگ نظام متعارفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برٹش ہائی کمشنر
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :