Jasarat News:
2026-07-24@00:46:42 GMT

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک جل رہا ہے، علما مشائخ

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے ورچوئل ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین یو ایم ایف پی سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا میں وطن عزیز خصوصاً قائد اعظم ؒ کے سفر آخرت کے وطن عزیزخصوصا بلوچستان میں دوبارہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی، امن و امان کی بگتی صورتحال اور سیاسی انتشار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ ابتر صورتحال نے ہرمحب وطن پاکستانی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، حکمرانوں اور اپوزیشن کی غلط پالیسیوں سے ملک جل رہا ہے،جبکہ محب وطن عوام کا صوبہ بلوچستان آتش فشاں بنا ہوا ہے،ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام چھوٹی بڑی سیاسی اور دینی جماعتوں کو اپنے سیاسی مفادات کو پیچھے رکھنا ہوگا اور ملک کے استحکام، قومی اتفاق، ملکی وحدت کیلئے سب جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آزاد داخلہ و خارجہ پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی اور تمام ہمسایہ ممالک سے مذاکرات سے مسائل حل کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے غیرسنجیدہ فیصلوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ناعاقبت اندیشی سے ملک امن وامان، معاشی بحران اور مسائل کا سامنا کررہا ہے۔ ملک کو درپیش مسائل پر مل بیٹھنے کی بجائے سیاسی جماعتوں کے پانچ سال ایک دوسرے سے انتقام لینے میں گزر جاتے ہیں،،ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں پاکستان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے علماء مشائخ پیر زادہ ایم امین، پیر زادہ محمداکرم رضابغدادی، پیر عبدالقادرجیلانی،پیر ارشدقمر،پیر غلام رسول اویسی، پیر محمود فرید الدین ، پرو فیسر ڈاکٹرجلال الدین نوری،فقیر ملک شکیل قاسمی ، مفتی حفیظ اللہ ہادیہ،پروفیسر ڈاکٹر سعید سہروردی، پیر سیدارشد حسین اشرفی،فقیر ملک شکیل قاسمی،پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،یرزادہ محمدامین قادری،پیر سید علی رضاگیلانی، پیر سید اظہر اقبال شاہ، پیر سید اسلم شاہ بخاری، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، پیر شہوارعثمانی، ڈاکٹرطارق شریف زادہ، پیر حسنی مبارک، پیر عاصم مصطفیٰ سہروردی، پیر فضل حق اویسی،پیر سید علی رضا شاہ گیلانی،ڈاکٹر طارق شریف زادہ،پیر اختر رسول قادری، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری، مولانا سلمان بٹلہ،ندیم شہزاد اورملک بھر سے مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی،،ملک بھر کے عوام اورعلماء مشائخ پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں،پوری قوم چاہتی ہے کہ پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریک ڈاؤن کیا جائے،انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہم متحد ہوں،ہماری سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک میں امن قائم کیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر علماء مشائخ ملک بھر پیر سید

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف