مرمتی کام 24 گھنٹے بلا تعطل جاری رکھا جائے‘احمد علی صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے پانی کی لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دورے کے دوران چیف انجینئر بلک غلام مصطفی نے سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام کو پانی کی لائن کے مرمتی کام کی اب تک کی پیش رفت، درپیش تکنیکی چیلنجز اور کام کی تکمیل کے مختلف مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی لائن کے مرمتی کام کو ہر صورت میں جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرمتی کام 24 گھنٹے بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ پانی کی فراہمی جلد بحال ہو سکے۔ سی ای او نے مزید ہدایت کی کہ مرمتی کام کی بروقت اور مؤثر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل، جدید مشینری اور افرادی قوت بروئے کار لائی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن مرمتی کام سی ای او پانی کی
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی