data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تھانہ پاک کالونی کی حدود میں پولیس نے کامیاب مقابلے کے بعد بینک اور اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والے دو خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے شہر بھر میں سینکڑوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حسن اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ملزمان 35 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کے طریقہ واردات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہیہ گروہ بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر شہریوں کی ریکی کرتا تھا۔رقم نکال کر نکلنے والے شہریوں کا پیچھا کیا جاتا اور اسلحہ کے زور پر ان سے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیے جاتے تھے۔ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر کے پوش اور صنعتی علاقوں میں منظم طریقے سے وارداتیں کرتے تھے۔ ان کے نشانے پرسائٹ ایریا، شیر شاہ، کورنگی صنعتی ایریا۔ ڈیفنس (DHA)، کلفٹن، بہادر آباد، طارق روڈ، بوٹ بیسن۔ شاہ فیصل، قیوم آباد، ملیر، گلشنِ اقبال اور نیو ٹاؤنشامل تھے ۔ ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ انتہائی وسیع ہے۔ ان کے خلاف کورنگی، شاہ فیصل، نیو ٹاؤن، بوٹ بیسن، کلفٹن، ڈیفنس اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس کے بعد ان سے مزید تفتیش کی جائے گی تاکہ ان کے گینگ کے دیگر ارکان اور لوٹا ہوا مال برآمد کیا جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار