data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز محمد عثمان عارف نے آج ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرو فیروز میں ضلع کے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان عارف نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں موجود خالی آسامیوں کی مکمل فہرستیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نوشہرو فیروز سے جلد از جلد تصدیق کروائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تصدیق شدہ فہرستوں کے ساتھ ان اخبارات کی تین کاپیاں بھی ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرو فیروز میں جمع کرائی جائیں جن میں نوکریوں کے اشتہارات شائع ہوئے ہوں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جن محکموں نے تاحال خالی آسامیوں کی تصدیق اور مطلوبہ دستاویزات جمع نہیں کروائیں، وہ فوری طور پر اس عمل کو مکمل کریں تاکہ ان آسامیوں کو پر کرنے کے لیے آئندہ قانونی و انتظامی کارروائی بروقت کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن سرکاری اداروں نے ملازمتوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کروائے ہیں، وہ متعلقہ اخبارات کی نقول بلا تاخیر ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسر نوشہرو فیروز نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تصدیقی عمل کے لیے ان کے دفتر سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ پیدا نہ ہو۔اجلاس کے اختتام پر افسران نے ہدایات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خالی آسامیوں سے متعلق تمام امور مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خالی ا سامیوں نوشہرو فیروز

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی