اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے ،یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آبا د(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارا ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کا مقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں زونل امرا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر شیخ محمدمشتاق،ڈپٹی سیکرٹری زبیرعباسی بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ ملک کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں اور پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے اور اداروں کو ٹھیک کرنے کا مکمل روڈ میپ ہے۔ جماعت اسلامی کے سینکڑوں افراد منتخب ہو کر قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبربنے، کسی ایک ممبرپربھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ قوم کو اہل اور ایمان دار قیادت کی ضرورت ہے جو اسے جماعت اسلامی کی صورت میں دستیاب ہے۔ ا
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔