جاپان؛ حکمراں جماعت نے قبل از وقت انتخابات میں بھی میدان مارلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے محض 2 ماہ بعد ہی پارلیمان تحلیل کرکے قبل از وقت الیکشن کا اعلان کیا تھا تاکہ بجٹ سمیت قانون سازی کے لیے اکثریت حاصل کرسکیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے عوام نے 64 سالہ وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی اپیل پر حکمراں اتحاد کو دو تہائی اکثریت سے منتخب کرادیا۔
ایوان زیریں کی 465 نشستوں کے لیے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے قدامت پرست حکمران اتحاد کو 323 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔
اس طرح ایک بار پھر سانائے تاکائیچی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے جنھوں نے قبل از وقت الیکشن کا مشکل ترین فیصلہ لیا تھا۔
سانائے تاکائیچی کو دو تہائی اکثریت ملنے کے بعد سے حکمراں جماعت کو بجٹ منظور کرانے اور اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے قانون سازی کے لیے ضروری اکثریت مل گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سانائے تاکائیچی کے لیے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.