اہل لاہور کی اکثریت نے بسنت منانے کا فیصلہ درست قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
لاہوریوں کی اکثریت نے پنجاب حکومت کے بسنت فیسٹیول منانے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔
پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں اہل لاہور نے حکومت کے حفاظتی انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے نتائج کے مطابق 53 فیصد شہریوں نے فیصلے کو درست، 20 فیصد نے درمیانی رائے جبکہ 28 فیصد نے اسے غلط فیصلہ قرار دیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے علیمہ خان اور اُن کے بچوں کے بسنت منانے کی تعریف کردی۔
نتائج کے مطابق مردوں میں 54 فیصد جبکہ خواتین میں 50 فیصد نے بسنت سے متعلق حکومتی فیصلے کی حمایت کی۔
سروے کے مطابق 62 فیصد افراد نے حفاظتی اقدامات پر مکمل اطمینان ظاہر کیا، 25 فیصد کی درمیانی رائے جبکہ 18 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
نتائج کے مطابق مردوں میں 62 فیصد اور خواتین میں 63 فیصد افراد نے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، سروے میں 15 سے 55 سال کی عمر کے مرد و خواتین شامل تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔