سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے،جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت)جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو کی تلہار آمد جمعیت علمائے اسلام تلہار کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالرحیم کے کزن غازی خان دلوانی کی وفات پر دلوانی ہاؤس پہنچ کر اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو کی تلہار آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے سندھ میں کچے اور پکے کے ڈاکو سندھ میں امن قائم کرنے نہیں دیتے وفاق سمیت سندھ حکومت جعلی مینڈیٹ پر قائم ہے ملک کی ترقی امن سے ہے اور ملک میں امن جب قائم ہوگا جب تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ لے کر چلاجائے گا جمعیت علمائے اسلام امن کا پیغام لے کر امن مارچ پر نکلی لیکن حکمران جماعت کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نہیں چاہتے کہ سندھ میں امن قائم ہو جعلی مینڈیٹ سے قائم موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت اپنی رٹ بحال رکھنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے ملک کے تین صوبے بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختو نخوا میں امن و امان کی صورتحال پر جمعیت علمائے اسلام کو کو شدید تحفظات ہیں سندھ کے قبائلی سردار نہیں چاہتے کہ سکھر، کھندکوٹ ، گھوٹکی ، شکارپور سمیت دیگر شہروں میں امن قائم ہو اور لوگ سکون سے اپنا کاروبار کریں اسی لیے ان سرداروں نے سندھ میں ڈاکو راج قائم کیا ہوا ہے کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر سندھ کی عوام کو لوٹ رہے ہیں میں سندھ کی باشعور عوام بالخصوص نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کریں اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف ہماری کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں پیپلزپارٹی کے 18سالہ دور اقتدار میں سندھ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی آج حالات اس قدر خراب ہیں کہ سندھ کی عوام کو نہ تو پینے کے لیے صاف پانی میسر ہے نہ اسکولز اور کالجز میں تعلیم ہے روڈ رستے زبوں حالی کا شکار ہیں کرپشن اپنے عروج پر ہے لیکن عوام پھر بھی خاموش ہے میں سندھ کی عوام سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں خْدارا بہت ظلم برداشت کرلیا اب اپنے حقوق کے لیے نکلو اور اس جعلی حکومت کو ان کے انجام کو پہنچاؤ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے اسلام سندھ کی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔