data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-01-3
ڈھاکا (نمائندہ خصوصی) یورپی یونین آبزرویشن مشن نے بنگلادیش میں کل 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل کے ماحول کو مثبت قرار دیدیا۔یورپی یونین الیکشن آبزرویشن مشن کے چیف آبزرور کا ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنگلادیش میں انتخابی ماحول بہت مثبت اور پرامید ہے، بنگلا دیش کے تمام ریجنز اور اضلاع میں حکام اور امیدواروں سے بات چیت کی ہے، زیادہ تر افراد نے انتخابات کو ملکی تاریخ اور جمہوریت کا نیا باب قرار دیا ہے۔یورپی یونین نے بنگلادیش کے انتخابات کے لیے اب تک کا سب سے بڑا 200 آبزرورز پر مشتمل مشن بھیجا ہے اور یورپی پارلیمنٹ کے 7 ارکان پر مشتمل وفد بھی مشن کے تحت ڈھاکا میں موجود ہے، ناروے، سوئٹزر لینڈ اور کینیڈا کے مبصرین بھی مشن کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔اس حوالے سے چیف آبزرور یورپی مشن نے کہا کہ ای یو مشن پولنگ، ووٹوں کی گنتی کے لیے 90 شارٹ ٹرم مبصر تعینات کریگا اور ای یو آبزرور مشن انتخابات سے متعلق عبوری رپورٹ 14 فروری کو جاری کریگا۔

نمائندہ خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی یونین

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار