بی سی بی پر کوئی مالی یا انتظامی پابندی نہیں لگائی جائیگی،آئی سی سی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-08-3
دبئی (صباح نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں دونوں فریقین نے کھیل کی بہتری کے لیے تعمیری تعاون اور اتحاد پر اتفاق کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق، تمام رکن ممالک نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی کامیابی کیلیے اپنی شرکت کے وعدوں کا احترام کریں گے۔ بنگلا دیش کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کی جانب سے ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہ کرنے پر اسے کسی قسم کی جرمانے یا سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ مزید برآں بنگلا دیش میں کرکٹ کی بڑی مارکیٹ اور کروڑوں مداحوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی سی سی نے اسے 2031 کے ورلڈ کپ سے قبل کسی بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کی ورلڈ کپ سے عدم شرکت پر آئی سی سی نے اظہار افسوس کیا،آئی سی سی نے بی سی بی کی فل ممبر حیثیت کی دوبارہ توثیق کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔