ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔
امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم صائم ایوب 19 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 56 کے اسکور پر سلمان علی آغا بھی ایک رن بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
سلمان علی آغا کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے اورانہوں نے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر ٹیم کی کمان سنبھالی اور دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم ٹیم کا اسکور 137 تک پہنچا تو بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔