نوازشریف اور مریم نوازسے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-8-11
لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر اظہار مسرت کیا اور ثقافت کے فروغ کے جذبے کو سراہا۔برٹش ہائی کمشنر نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔