پاک سعودی رابطہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے،طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-8-12
ریاض(آن لائن)پاکستان اور سعودی عرب نے سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور وزیر مملکت برائے داخلہ امورطلال چودھری نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا سعودی عرب کا اہم دورہ جاری ہے جس میں طلال چودھری کی سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ طلال چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلال چودھری
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔