data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن نے حکومت کے حالیہ فیصلے پر شدید تشویش اور سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا نفاذ در حقیقت عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ کا روباری طبقے کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ ایک طرف اشرافیہ کے آئی پی پیز جیسے طاقتو ر گروہوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے ختم کرنے میں حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے جبکہ دوسری طرف عام شہریوں، تاجروں اور چھوٹے صنعتکاروں کے ساتھ کیے گئے معاہدے بغیر کسی مشاورت کے یکطرفہ طور پر ختم کر دیے جاتے ہیں اس طرز عمل سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ حکومت کمزور طبقات پر سخت فیصلے نا فذ کرتی ہے اور طاقتورطبقات کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ نیٹ میٹر نگ کے تحت سولر صارفین کو یونٹ کے بدلے یونٹ ایڈ جسٹمنٹ کی سہولت حاصل تھی، جس کے ذریعہ بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آتی تھی بلکہ ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ بھی مل رہا تھا تا ہم اب نیٹ بلنگ کے نظام کے تحت صارفین کو برآمد شدہ یونٹس کے عوض نہایت کم نرخ پر ادائیگی کی جائے گی جبکہ استعمال شدہ بجلی مہنگے نرخوں پر وصول کی جائے گی، جس کے نتیجے میں سولر صارفین کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی سرمایہ کاری کا ریٹرن پیریڈ غیر معمولی حد تک بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف سولر صارفین کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس کے اثرات مجموعی طور پر صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی پڑیں گے جب حکومت کسی بھی وقت اپنی پالیسی تبدیل کر کے عوام اور تاجروں کے ساتھ کیے گئے معاہدے تو ڑ دے تو یہ اعتماد کے بحران کو جنم دیتا ہے، جو کسی بھی معیشت کے لیے انتہائی خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔ سلیم میمن نے کہا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی مہنگی بجلی، بلند ٹیکسوں اور معاشی عدم استحکام جیسے مسائل سے دوچار ہے، ایسے میں یہ فیصلہ مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ یہ اقدام قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرے گا اور ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے بجائے مزید مشکلات کی طرف دھکیل دے گا۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ نیٹ میٹرنگ کے خاتمے اور نیٹ بلنگ کے نفاذ کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص بزنس کمیونٹی، تاجروں اور چھوٹے صنعتکاروں کو اعتماد میں لے، اور ایسی پالیسی تشکیل دے جو عوام دوست سر مایہ کاری دوست اور رقومی مفاد کے مطابق ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے اس پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو تاجر برادری میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد مزید بڑھے گا، جو ملک کی معاشی ترقی سرمایہ کاری کے فروغ اور توانائی کے مستقبل کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوگا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ساتھ کیے گئے سرمایہ کاری نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر

ایران کی ایئرڈیفنس کے جوائنٹ ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگ بندی سے قبل جارحیت کے دوران فضائی جنگی صلاحیت اور آلات کو بڑا نقصان پہنچایا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگ کے دوران جدید ڈرونز سمیت جنگی آلات کی مد میں کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

علی رضا الہامی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات سے انہیں ایران کے اندر اپنے اہداف کی نشان دہی اور نشانہ بنانے کی صلاحیت پر بدترین اثر پڑا اور اس کے نتیجے میں فضائی کارروائی کی صلاحیت محدود ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے منفرد اور مؤثر جواب کے لیے  ڈسپرشن، الیکٹرونک ڈسپشن اور درست نشانہ پر حملوں جیسی ذہین حکمت عملیوں کا استعمال کیا گیا، دشمن کے فضائی حملوں کے اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیا اور اس کی ڈرون صلاحیتوں کو بھی کمزور کر دیا۔

کمانڈر نے کہا کہ ایرانی ایئرڈیفنس نے امریکا اور اسرائیل کے ایئرکرافٹ، ایم کیو-9 ریپر، ہرمیس 900، آربیٹر، لیوکاس اور ہیرمس 450 اور جنگی لڑاکا طیاروں کی فلیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے ریڈار ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، دشمن کو اپنے فائر پاور اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار تھا۔

علی رضا الہامی نے کہا کہ ایران کے جدید اور مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک نے حملہ آور دشمنوں کی فضائی قوت کو ایسا بھاری نقصان پہنچایا جو فضائی جنگوں کی تاریخ کے بدترین نقصانات میں شمار ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا