WE News:
2026-07-24@03:59:27 GMT

2026 کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، کہاں کہاں نظر آئے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

2026 کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، کہاں کہاں نظر آئے گا؟

سال 2026 کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، جو ایک خوبصورت فلکیاتی منظر ’رِنگ آف فائر‘ (حلقۂ نور) کی صورت میں دیکھا جائے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ دراصل ایک حلقوی سورج گرہن ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ مظہر اُس وقت پیش آتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، مگر چونکہ اس وقت چاند زمین سے نسبتاً زیادہ فاصلے پر ہوتا ہے، اس لیے وہ سورج کو مکمل طور پر نہیں ڈھانپ پاتا۔ نتیجتاً سورج کے گرد روشن دائرہ یا آگ کی انگوٹھی جیسا منظر دکھائی دیتا ہے، جسے ’رِنگ آف فائر‘ کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب، کیا پاکستان میں دیکھنا ممکن ہوگا؟

سائنسی ویب سائٹس کے مطابق گرہن کے عروج پر سورج کا قریباً 96 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا، جبکہ حلقوی مرحلہ قریباً 2 منٹ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

شیڈول کے مطابق یہ گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 1 منٹ پر شروع ہوگا۔ مکمل حلقوی گرہن صرف انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا، جبکہ چلی، ارجنٹینا اور جنوبی افریقہ کے بعض علاقوں میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔

یہ گرہن ایشیا کے بیشتر حصوں بشمول پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ تاہم پاکستان میں موجود شائقین فلکیات اسے ٹائم اینڈ ڈیٹ ویب سائٹ پر براہِ راست نشریات (لائیو اسٹریمنگ) کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: فروری 2026 میں سورج گرہن اور اینٹارکٹیکا میں ’رنگِ فائر‘ کا نادر منظر متوقع

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو بغیر حفاظتی عینک یا منظور شدہ سولر فلٹر کے براہِ راست دیکھنا آنکھوں کے لیے شدید نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشاہدے کے لیے صرف مستند اور محفوظ آلات استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’رِنگ آف فائر‘ 17 فروری سال 2026 سورج گرہن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ر نگ آف فائر سال 2026 کے مطابق

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف