Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:49:22 GMT

کراچی سے متعلق سوال، صبا قمر کا ناقدین کو سخت جواب

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

کراچی سے متعلق سوال، صبا قمر کا ناقدین کو سخت جواب

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک سٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب دیا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ استغفراللہ، ان کے الفاظ کو غلط انداز میں سمجھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے بغیر معاشرتی گفتگو ممکن نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ایک بنیادی حق ہے اور ہر شخص کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنے خیالات کھل کر بیان کر سکے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم جو کہنا یا کرنا چاہتے ہیں اس پر محدودیت ہے۔ یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ لوگ خوف یا پابندی کی وجہ سے اپنی رائے ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ ہم ایسے معاشرے کی طرف بڑھیں جہاں ہر آواز کو احترام کے ساتھ اور بغیر کسی خوف کے سنا جا سکے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بحث پر مختلف ردعمل ظاہر کیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر نہ پیش کیا جائے اور صبا کو بھی جواب دینا بند کرنا چاہیے جبکہ کچھ نے صبا کے موقف سے اتفاق کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ جس شہر نے آپ کو شہرت دی اس کا احترام ضروری ہے اور صباقمر کے انداز پر اعتراض کیا تھا تاہم ایک پروگرام میں جب میزبان نے صبا قمر سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے مستقل بنیادوں پر کراچی منتقل ہونے کا نہیں سوچا؟ جس پر صبا قمر نے استغفراللہ کہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سندھ کا دارالحکومت پسند نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا