شہر قائد میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے، 7 زخمیوں سمیت 8 ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اتحاد ٹاون پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، ادھر گبول ٹاؤن پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
نیو کراچی پولیس نے سیکٹر j-11 کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔
سپر مارکیٹ پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
سرسید پولیس نے محمد شاہ قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کو زخمی حالت میں گرفتار کے قبضے سے اسلحہ گرفتار کیا پولیس نے کے بعد
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔