مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے عبوری آئین کا مسودہ شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلطسین کے صدر محمود عباس کی طرف سے جاری صدارتی فیصلے کا مقصد آئینی دستاویز کی تیاری میں سماجی شرکت کے دائرے کو وسیع کرنا ہے جس کے تحت شہریوں، سول سوسائٹی کے اداروں، سیاسی قوتوں، تجزیہ کاروں اور ماہرین تعلیم کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ فیصلے کی اشاعت کی تاریخ سے 60 دنوں کے دوران مسودے پر اپنے مشاہدات اور تجاویز پیش کریں۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عبوری آئین کی تیاری کے لئے بنائی گئی کمیٹی سے وابستہ کوآرڈینیشن اور ڈرافٹنگ کمیٹی ان مشاہدات کو وصول کرنے، انہیں ترتیب دینے اور ان کا مطالعہ کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ان کی درجہ بندی آئینی اصولوں سے متعلق بنیادی مشاہدات اور تنظیم سے متعلق فنی مشاہدات میں کی جائے گی تاکہ مفاد عامہ اور قومی اتفاق رائے کے مطابق ضروری ترامیم کی جا سکیں، کمیٹی مشاہدات اور سفارشات کے مطالعے کے نتائج پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ بھی تیار کرے گی جسے ریاست کے صدر کے سامنے بحث اور منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اس کے بعد آئین کے منصوبے کا حتمی نسخہ تیار کیا جائے۔

فیصلے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام اس کے احکام پر عمل درآمد کریں گے اور یہ حکم اپنی جاری ہونے کی تاریخ سے ہی نافذ العمل ہوگا اور سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدارتی حکم نامے کے تحت تشکیل دی گئی دستور ساز قومی کمیٹی نے صدر کی جانب سے تفویض کیے جانے کے فوراً بعد اپنا کام شروع کر دیا تھا تاکہ اپنے کام کو مکمل کر سکے، اس کام میں تقریباً 7 ماہ کا مسلسل وقت لگا اور اس دوران تقریباً 70 اجلاس ہوئے جن میں مختلف سول سوسائٹی کے اداروں اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے صدر

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق