فلم ’آگ لگے بستی میں‘ اپنی فطرت کے خلاف کردار ادا کیا، ماہرہ خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ میں اپنے کردار کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں اپنی فطرت کے خلاف کام کرنا پڑا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ’یہ کردار میرے پچھلے کرداروں سے مختلف تھا، اور مجھے ایک زیادہ متنازعہ شخصیت ادا کرنی تھی جو فطری طور پر میرے لیے آسان نہیں تھی لیکن اسکرپٹ اتنا مضبوط تھا کہ کردار کی تیاری میں مدد ملی‘۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کا ٹریلر وائرل، فلم کب ریلیز ہوگی؟
فہد مصطفیٰ نے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہا کہ یہ فلم ایک ’پیسہ وصول‘ تفریحی تجربہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں ایک جذباتی سین ہے جس میں ان کے والد، اداکار صلاح الدین نے انہیں تھپڑ مارا جس میں محبت اور دعاؤں کی جھلک موجود تھی۔
فلم میں سوشل میڈیا اسٹار ثمرا شہزادی بھی پہلی بار مرکزی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی جبکہ سینئر اداکار جاوید شیخ ایک مجرم باس کے طور پر اور کامیڈین تابش ہاشمی منفی کردار میں شامل ہیں۔
بلال عاطف خان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کامیڈی، ایکشن اور رومانس کا امتزاج ہے۔ فلم کی کہانی برکت (فہد مصطفیٰ) اور اس کی بیوی الماس (ماہرہ خان) کے ازدواجی تعلقات کے گرد گھومتی ہے جو ایک طرف گھریلو کشمکش اور دوسری طرف مجرمانہ مہم جوئی کے درمیان الجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان کے ساتھ دوستی پر ماہرہ خان کی پہلی مرتبہ کھل کر گفتگو
ٹریلر میں فہد مصطفیٰ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایمانداری کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ مر تو سکتے ہیں لیکن چوری کا ایک نوالہ بھی قبول نہیں کریں گے۔ اس کے برعکس ماہرہ خان دولت کی جلد حصول کی خواہشمند دکھائی دیتی ہیں اور فہد مصطفیٰ کے کردار کو غلط راستہ اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان اقبال فلمز اور بگ بینگ فلمز کی مشترکہ پیشکش ’آگ لگے بستی میں‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آگ لگے بستی میں پاکستانی فلم فہد مصطفی ماہرہ خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آگ لگے بستی میں پاکستانی فلم فہد مصطفی ماہرہ خان آگ لگے بستی میں ماہرہ خان فہد مصطفی
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔