data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ایک دور افتادہ قصبے میں ایک اسکول اور گھر پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کے 2 مختلف مقامات تھے، ایک مقامی اسکول اور دوسرا قریبی رہائش گاہ۔ اسکول کے اندر 6 افراد مردہ حالت میں پائے گئے جب کہ ایک زخمی شخص اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ مزید 2 لاشیں ایک گھر سے برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور بھی اسکول کی عمارت کے اندر مردہ پایا گیا اور ابتدائی شواہد کے مطابق اس نے خود کو گولی ماری۔

زخمیوں میں سے 2 افراد کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بڑے طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکورٹی سخت کردی اور کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ فی الحال کسی مزید خطرے کے شواہد نہیں ملے۔

یہ واقعہ ایک ایسے قصبے میں پیش آیا جہاں آبادی چند ہزار افراد پر مشتمل ہے اور جرائم کی شرح نہایت کم رہی ہے۔ اس لیے اس سانحے نے نہ صرف مقامی رہائشیوں بلکہ پورے صوبے کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد والدین اپنے بچوں کی خیریت جاننے کے لیے اسکول کے باہر جمع ہوگئے اور فضا سوگوار مناظر پیش کرتی رہی۔

پولیس تاحال حملے کے محرکات کا تعین نہیں کر سکی تاہم تفتیشی عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے، بشمول ممکنہ نسلی بنیادوں پر نفرت کا عنصر۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق