گووندا فلم بھاگم بھاگ 2 سے باہر، منوج باجپئی کی انٹری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکار پریش راول نے فلم بھاگم بھاگ 2 کی کاسٹ میں ہونے والی بڑی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ گووندا اب اس سیکوئل کا حصہ نہیں رہے۔
پریش راول کے مطابق، آنے والی فلم میں ایک “نیا اور منفرد امتزاج” دیکھنے کو ملے گا، کیونکہ اصل فلم کے اداکار اکشے کمار اور پریش راول تو واپس آ رہے ہیں، تاہم گووندا کی جگہ اب منوج باجپئی کردار نبھائیں گے۔
بولی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے انٹرویو میں پریش راول نے کہا کہ انہیں گووندا کے ساتھ کام نہ کر پانے کا افسوس ہے، مگر وہ خود بھی یہ نہیں جانتے کہ گووندا نے فلم کیوں چھوڑ دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھاگم بھاگ 2 میں وہ دو مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔
ادھر رپورٹس کے مطابق اداکارہ میناکشی چودھری کو فلم کی ہیروئن کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ وہ منوج باجپئی کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔ یہ ان کی ہندی سنیما میں واپسی ہوگی، کیونکہ اس سے قبل وہ 2019 میں فلم اپ اسٹارٹس میں نظر آئی تھیں۔
واضح رہے کہ بھاگم بھاگ 2 کی ہدایتکاری اس بار راج شاندلیہ کریں گے، جبکہ 2006 میں ریلیز ہونے والی اصل فلم کی ہدایتکاری پریادرشن نے کی تھی۔ فلم کی شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھاگم بھاگ 2 پریش راول فلم کی
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔